26 فروری 2012 - 20:30

النھرین ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ آل سعود نے مشرقی علاقوں میں عوامی تحریک کو کچلنے کے لئے ہزاروں کرائے کےغنڈوں کو استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

ابنا: سعودی عرب کی انٹیلجنس ایجنسیوں نے ہزاروں کرائے کے غنڈوں کو مشرقی علاقے کی عوامی تحریک کوکچلنے کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق آل سعود نے اب تک سولہ ہزار کرائے کےغندوں کو ریاض ، دمام، اور مشرقی شہروں منجملہ نجران میں رکھا ہے۔ نہرین نیٹ نے رپورٹ دی ہے کہ آل سعود نے کرائے کے غنڈوں کے یونٹ امریکہ اور برطانیہ کے سکیورٹی ماہرین کے کہنے پر قائم کئے ہیں اور ان یونٹوں کا مقصد عوام پر وحشیانہ تشدد ڈھانا ہے۔ ادھر الشیعہ ویب سائٹ کے مطابق آل سعود کے کارندوں نے مشرقی علاقے میں ایک انقلابی رہنما کو گرفتار کرلیا ہے۔ آل سعود کے کارندوں نے العوامیہ میں سیاسی اور انقلابی رہنما جلال آل جمال کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

یاد رہے آل سعود کی کال کوٹھریوں میں تیس ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں جنہیں بغیر کسی مقدمے کے جیلوں میں رکھا گيا ہے۔ امریکہ نے اسرائيل کے تحفظ کے بدلے میں آل سعود کو یہ ضمانت دی ہےکہ سرزمین حجاز پرجاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور وحشیانہ اقدامات کی خبروں کو مکمل طرح سے سنسر کردیا جائے گا۔ عالم اسلام کے مبصرین کا کہنا ہے کہ جب تک آل سعود باقی ہے صہیونی ریاست بھی باقی رہے گي۔........ /169